نئی دہلی، 6مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس کے ایک جوان کی ڈیوٹی کے دوران اچانک طبیعت خراب ہوجانے کی وجہ سے موت ہوگئی جس کی شناخت امیت کمار (31) کے طورپر کی گئی ہے ۔پولیس کے ایک افسر نے آج بتایا کہ کل ڈیوٹی کے دوران اچانک امیت کی طبیعت خراب ہوگئی۔ اس کے بعد انہیں دیپ چند بندھو اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا جہاں ان کی کو رونا کی جانچ کی گئی۔
