کاغذنگر/20 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے بی آصف آباد کے کوٹالہ پولیس اسٹیشن میں خاتون کانسٹیبل کی ڈیوٹی انجام دینے والی بی سراوانتی کو قومی سطح کے پستول شوٹنگ کے مقابلے میں منتخب ہونے پر آج ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے سریش کمار نے خاتون کانسٹیبل بی سراوانتی کو مبارک بادی پیش کرتے ہوئے پودا حوالے کیا۔