حیدرآباد13اکتوبر(یواین آئی)دل کی دھڑکن رکنے پر ایک شخص کا سی پی آرکرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل نے اس کی جان بچائی۔یہ واقعہ کل ورنگل میں پیش آیا جہاں رنگالی میدان میں راون کو جلانے کے پروگرام میں ہوئی بھگدڑمیں ایک نوجوان نیچے گرکربے ہوش ہوگیا تھا۔کانسٹیبل نے فوری سی پی آرکر کے اس کی جان بچائی۔
اس واقعہ کاویڈیو سوشیل میڈیا پروائرل ہوگیا۔