حیدرآباد21نومبر ( یواین آئی ) ایک پولیس کانسٹبل نے سی پی آرکرتے ہوئے خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کی جان بچائی۔یہ واقعہ ضلع محبوب آباد میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق یہ خاتون جس کی شناخت نہیں ہوسکی، نے گھریلوجھگڑوں سے تنگ آکرپھانسی لے لی تھی۔اس بات کی اطلاع خاتون کے رشتہ داروں نے فوری طورپرپولیس کو دی۔اس بات کی اطلاع پر پولیس کانسٹبل رام بابو وہاں پہنچاجس نے اس خاتون کے ارکان خاندان کی مددسے خاتون کو پھانسی کے پھندے سے نیچے اتارکراس کا سی پی آرکرتے ہوئے اس کو اسپتال منتقل کیاجہاں یہ خاتون زیرعلاج ہے ۔اس خاتون کے ارکان خاندان نے پولیس کانسٹبل کا شکریہ اداکیا۔