چیئرمین تلنگانہ مائناریٹی کمیشن طارق انصاری کی ڈی آئی جی کو جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
نظام آباد:22 ؍ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) طارق انصاری چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹز کمیشن نے اپنے ایک پریس نوٹ میں تلنگانہ پولیس کے حوصلوں،فرض کی ادائیگی، لگن اور بہادری کے جذبے کی ستائش کی خاص طور پر سی سی ایس کانسٹیبل نظام آباد اے پرمود کمار جنہوں نے اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران اپنی جان قربان کی طارق انصاری نے سی سی ایس پولیس کانسٹیبل اے پرمود کمار کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں پرمود کمار کے افراد خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اظہار تعزیت کیا علاوہ ازیں طارق انصاری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مجرم کے افراد خاندان کے ساتھ انسانی بنیادوں پر حسن سلوک کا برتاؤ کیا جائے اور کسی قسم کی تکلیف نہ دی جائے ایک جرم کی سزاء کس دوسرے فرد یا افراد کو دینے کی قانون ہرگز نہیں دیتا انہوں نے مزید کہا کہ پولیس انکاؤنٹر کے سلسلے میں کمیشن کو ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس میں درخواست گذار کی جانب سے پوچھے گئے سوالات پر کمیشن نے ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سے ایک جامع رپورٹ طلب کی ہے۔