احمد آباد:گجرات کے احمد آباد سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک کانسٹیبل نے خوفناک قدم اٹھاتے ہوئے اپنی بیوی اور 3 سالہ بیٹی کے ساتھ 12ویں منزل سے چھلانگ لگا دی پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعہ کی وجہ میاں بیوی کے درمیان آپسی رنجش کی وجہ سے سامنے آرہی ہے معاملہ وسترا پور علاقہ کا ہیاحمد آباد میں چہارشنبہ کے روز ایک کانسٹیبل، اس کی بیوی نے مبینہ طور پر رہائشی عمارت کی 12ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ سولا پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر این آر واگھیلا نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ جوڑے نے لڑائی کے بعد خودکشی کی ہے۔ تینوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔متوفی کی شناخت کانسٹیبل کلدیپ سنگھ یادو کے طور پر ہوئی ہے جو وسترا پور پولیس اسٹیشن میں تعینات تھا۔ ان کی بیوی کا نام ردھی اور تین سالہ بیٹی کا نام آکانکشا تھا۔ پولس افسر نے بتایا، ‘‘یادو اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ گوٹا علاقہ میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کی 12ویں منزل پر رہتا تھا۔ دیگر رہائشیوں کے مطابق، جوڑے نے اپنی بیٹی کے ساتھ صبح 1.30 بجے 12ویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔ تینوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔’’ عمارت کے ایک رہائشی نے صحافیوں کو بتایا کہ پہلے ردھی نے چھلانگ لگائی اور پھر یادو نے اپنی بیٹی کے ساتھ چھلانگ لگا دی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ایک ہی منزل پر رہنے والی یادو کی بہن کے مطابق دونوں میں کافی لڑائی ہوتی تھی۔ پولیس عہدیدارنے بتایا کہ ایک مقدمہ درج رجسڑڈ کرتے ہوئے لاشوں کو قریبی مردہ خانے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں.فی الحال پولیس کو جائے وقوعہ سے کوئی سوسائڈ نوٹ نہیں ملا ہے اور خودکشی کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔