حیدرآباد: حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے اترپردیش کی بی جے پی زیرقیادت حکومت پر مذہبی امتیاز کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جہاں کاںواڑیوں کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے کیا جاتا ہے، وہیں مسلمانوں کے مکانات گرائے جاتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اویسی نے کہا، “آپ ٹیکس دہندگان کا پیسہ ہیلی کاپٹروں سے پھولوں کی بارش کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، بہت اچھا، ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم پر رحم کریں، ہمارے ساتھ برابری کا سلوک کریں۔” اگر آپ ان پر پھول برسا رہے ہیں، کم از کم ہمارے گھروں کو مت توڑو۔”
