لکھنو: کانور یاتریوں کی غنڈہ گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہاپوڑ میں یاترا میں شامل شرپسندوں نے مذہبی نعروں کا استعمال کر کے مدرسہ خادم الاسلام کے سامنے ہنگامہ کیا۔ اس دوران غنڈوں نے مدرسہ میں گھسنے کی کوشش بھی کی اور مدرسہ کی گیٹ پر حملہ کر دیا۔ تا ہم مدرسہ کے ذمہ داروں اور طلبا نے انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ کچھ شرپسند یاتریوں کی جانب سے گاڑیوں میں توڑ پھوڑ اور لوگوں کی بے رحمی سے پٹائی کے بعد گزشتہ روز با پور میں کا نوڈ یاتریوں کے ایک گروپ نے تھوکنے کا الزام لگا کر مدرسہ میں زبر دستی داخل ہونے کی کوشش کی اور اس دوران ایک خاص طبقہ کے خلاف گالی گلوچ کرتے رہے۔