لکھنؤ : اترپردیش کے غازی آباد میں کانور یاتریوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی اور پولیس گاڑی کو تباہ کردیا گیا تاہم پولیس کی جانب سے انتہائی نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے کانوڑ یاتریوں کے بجائے گاڑی کے ڈرائیور سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے اور اسے ہی قصوروار قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق یاتریوں کیخلاف حیرت انگیز طور پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی مراد نگر کے راولی کٹ کے قریب کانوڑ یاتریوں نے ایک ہونڈا سٹی کار کے ساتھ توڑ پھوڑ کی تھی۔