کانپورمیںزیکا وائرس کے 30نئے مریض

   

Ferty9 Clinic

کانپور : اترپردیش کے ضلع کانپور میں زیکا وائرس کا قہر ہنوز برقرار ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں وائرس سے متاثرہ 30نئے افراد کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع میں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 66ہوگئی ہے ۔محکمہ صحت سے موصول اطلاع کے مطابق نئے معاملوں میں 27مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔ میڈیکل رپورٹ میں سب سے زیادہ مریض ہرجندر نگر اور ائر فورس احاطے میں ملے ہیں لیکن جیکا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ آدرش نگر ہے یہاں اب تک سب سے زیادہ متاثرین ملے ہیں۔