کانپور:26مارچ(سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش کے ضلع کانپور کے وکیل نے لاک ڈاؤن کے دوران روزی روٹی کے انتظام کے لئے یوگی حکومت سے 20۔20 ہزار روپئے دئیے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔وکلاء کی فلاح کے لئے کام کرنے والی کمیٹی کے دو اراکین کے وفد نے جمعرات کو بی جے پی رکن اسمبلی سریندر میتھانی سے ملاقات کر کے انہیں وزیر اعلی کے نام ایک میمورنڈم سونپا۔وکیلوں کامطالبہ ہے کہ انہیں 20ہزار روپئے مالی مدد کے طور پر دئیے جائیں۔کمیٹی کے کنوینر رویندر شرما نے کہا کہ لاک ڈاؤن کئے جانے سے کئی طبقوں پر مالی بحران کے خطرات رہے ہیں۔