کانپور میں تیز دھماکے کے ساتھ فیکٹری میں آگ لگی

   

Ferty9 Clinic

کانپور: اترپردیش کے کانپور میں تھانہ برا کے تحت ایک برش فیکٹری میں آدھی رات کے بعد اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خطرناک شکل اختیار کرلی جس کی وجہ سے آس پاس رہنے والوں میں سنسنی پھیل گئی اور وہیں فیکٹری کے اندر سور ہے چوکیدار نے کسی طرح سے اپنے آپ کو صحیح سلامت باہر نکل کر اس کی اطلاع پولیس کو دی۔آگ کی اطلاع ہونے پر پولیس فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں کے ساتھ پہنچی اور قریب ایک گھنٹے سے بھی زیادہ وقت کی سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔چوکیدار سنت رام نے بتایا کہ کانپور کے برا -2 رہائشی علاقے میں کمپنی باغ چوراہے کے پاس اپارٹمنٹ میں رہنے والے ستیندر پرکاش کی دی ریرووبرش کمپنی کے نام سے ایک کارخانہ چلاتے ہیں۔روز کی طرح کل شام کو کارخانہ بند کرنے کے بعد سبھی اپنے گھر چلے گئے اور وہ فیکٹری کے اندر بنے کمرے میں جاکر لیٹ گیا۔دیر رات کے بعد اچانک بجلی کے میٹر کے پاس سے تیز دھماکے کی آواز سنائی دی۔آواز سن کر کمرے سے باہر آیا تو اس نے دیکھا کہ کارخانے کے اندر آگ لگ گئی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی لپٹوں نے پورے کارخانے کو گھیر لیا۔ اس نے فیکٹری کے پیچھے والے گیٹ سے باہر نکل کر اپنی جان بچائی اور اس کی اطلاع پولیس اور کارخانے کے مالک کو دی۔چوکیدار نے بتایا کہ کارخانے کے اندر رکھا ہوا سارا مال جل کر خاک ہوگیا ہے ۔ فائر بریگیڈ افسر نے بتایا کہ فیکٹری میں لگی آگ بجھا دی گئی ہے ۔بادی النظر میں جو معلومات ملی ہے اس کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے ۔ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فیکٹری کے اندر رکھا ہوا سامان ضرور جل گیا ہے ۔