لکھنؤ۔ اترپردیش کے وزیرا علی یوگی آدتیہ ناتھ کے کانپور شہرمیں زیکا وائرس کے کچھ کیس سامنے آنے کے بعد سبھی متعلقہ افسران کو آگاہ کرتے ہوئے احتیاطی اقدام کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ یوگی نے اتوار کو اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ میں حالات کا جائزہ لیتے ہوئے خصوصی متعددبیمار ی کنٹرول مہم اور دستک مہم کو پوری مستعدی سے چلانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کانپور شہر میں جیکا وائرس کے کچھ معاملے سامنے آئے ہیں۔ اسے دھیان میں رکھتے ہوئے اس کی انفکشن کو روکنے ، علاج اور بچاؤ متعلق سبھی انتظامات کئے جائیں۔ وزیر اعلی نے آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ایک میٹنگ میں متعددی بیماری کنٹرول کے لئے کی جارہی کاروائی کا جائزہ لے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ زیکا وائرس مچھروں سے پھیلتا ہے ۔ اس لئے مچھروں سے بچاؤ ہی اس سے تحفظ کا راستہ ہموار کرتا ہے ۔ انہوں نے متعددی بیماریوں کے کنٹرول اور بیداری کام کو موثر ڈھنگ سے جاری رکھنے کے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ کاروائی جیکا وائرس کی روک تھام میں مفید ثابت ہوگی۔