کانپور میں زیکا وائرس کے 13نئے مریض

   

Ferty9 Clinic

کانپور: اترپردیش کے ضلع کانپور میں جیکا وائرس کے انفکشن میں لگاتار اضافہ کی وجہ سے مریضوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ شہر میں ہفتہ کو جیکا وائرس کے 13نئے مریضوں کے تصدیق کے بعد متاثرین کی کل تعداد 79 ہوگئی ہے ۔مقامی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق نئے مریضوں میں 10مرد اور 03خواتین شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں اب تک 55 مرد اور 24خواتین جیکا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ متاثرہ مریضوں کا علاج مقامی اسپتال میں چل رہا ہے ۔