کانپور ۔ کانپور کے علاقے اترپردیش کے چوبی پور میں ، پولیس کی ٹیم پر جو ایک بدنام زمانہ مجرم کو پکڑنے گئی تھی، شرپسندوں نے حملہ کیا ، جس میں سی او سمیت آٹھ پولیس جوان شہید ہوگئے ۔ پولیس ترجمان نے آج یہاں یہ اطلاعات دیتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کو رات دیر گئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس بلہور دیویندر مشرا کی سربراہی میں ، بٹھور ، چوبے پور ، شیوراج پور پولیس اسٹیشنوں کی پولیس ٹیمیں مجرم وکاس دوبے کو پکڑنے گاؤں وکرو پہنچی تھیں۔ محاصرے کے بعد بدمعاش کی گرفتاری کے لئے ایک جال بچھایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران مجرموں کو پولیس کی آمد کی بھنک مل گئی۔ شرپسندوں نے چھت پر چڑھ کر پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ اس واقعے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس بلہور دیویندر کمار مشرا سمیت آٹھ پولیس جوان ہلاک اور سات زخمی ہوئے ۔ مہلوکین میں تین سب انسپکٹر اور چار سپاہی شامل ہیں۔سات پولیس جوان زخمی ہوگئے ۔