کانپور میں نماز عید سڑک پر پڑھنے کی پاداش میں نمازیوں کیخلاف ایف آئی آر

   

کانپور: کانپور میں عید الاضحی کے موقع پر سڑکوں پر نماز پڑھنے پر 40 مسلمانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ کانپورکے جاج مئوعلاقے میں واقع عیدگاہ مسجد میں جمعرات کو نماز پڑھنے گئے بہت سے لوگوں میں سے کچھ بہت دیر سے پہنچے اور اس لیے انہوں نے سڑک پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کا فیصلہ کیا۔سڑکوں پر نماز پڑھنے کیخلاف سرکاری ہدایت ہے۔ پولیس نے کہا کہ سڑکوں پر نماز پڑھنے والوں کی تصویروں اور ویڈیوز کی مدد سے شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ 40 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔