لکھنؤ: اتر پردیش کے سب سے بڑے صنعتی شہر کانپور کو یوگی سرکار نے میٹرو ٹرین کا تحفہ دیا ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کے روز بٹن دبا کر میٹرو کے پہلے آزمائشی رن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اب دسمبر تک کانپور کے باشندے میٹرو میں سفر کا لطف اٹھا سکیں گے۔ کانپور میٹرو کا سنگ بنیاد 2019 میں رکھا گیا تھا۔ کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باوجود اترپردیش میٹرو کارپوریشن نے دن رات کی محنت کے بعد پہلا مرحلہ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا ہے۔ امید ہے کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو، میٹرو IIT کانپور اور موتی جھیل کے درمیان تقریباً 9 کلومیٹر کے فاصلے پر چلنا شروع کر دے گی۔