کانپور کے شیلٹر ہوم کی 57 لڑکیاں کورونا پازیٹیو ، 5 حاملہ

   

Ferty9 Clinic

٭ اترپردیش کے کانپور کے شیلٹر ہوم میں 57 لڑکیاں کورونا وائرس سے متاثر پائی گئیں جبکہ 5 لڑکیاں حاملہ بھی ہیں۔ کانپور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ برہما دیو رام تیواری نے بتایا کہ شیلٹر ہوم میں 7 لڑکیاں حاملہ ہیں جن کے منجملہ 5 کورونا پازیٹیو پائی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ شیلٹر ہوم لانے سے قبل یہ لڑکیاں حمل سے تھیں۔