کانکنی خلاف ورزی ‘5کروڑ جرمانہ

   

Ferty9 Clinic

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور میں غیر قانونی کانکنی کے معاملے میں کانکنوں پر پانچ کروڑ 9 لاکھ روپے سے زیادہ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔یہ کانکنی مرم کی رائلٹی کا 30 گنا ہے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر ابھے بڑیکر کی عدالت کی جانب سے کل جاری حکم کے مطابق یہ جرمانہ بیجل پور کے چیتن پٹواری اور کنال پٹواری پر عائد کیا گیا ہے ۔
اندور کے بچولی ہپسی کے سب ڈویژنل آفیسر نے محکمہ کانکنی اور ریوینیو کے محکمے کے ذریعہ مشترکہ طور پر کی گئی کارروائی کی بنیاد پر غیر قانونی کانکنی کا معاملہ درج کیا تھا۔