کانگریس۔ این سی پی معاہدہ کا اعلان

   

ممبئی ، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس اور این سی پی نے آنے والے لوک سبھا انتخابات کیلئے مہاراشٹرا میں نشستوں کی تقسیم کے اپنے معاہدہ کا آج اعلان کردیا۔ دونوں پارٹیوں نے ترتیب وار 26 اور 22 نشستیں لڑنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ یہ اعلان مہاراشٹرا کانگریس کے سربراہ اشوک چوان اور سینئر این سی پی لیڈر اجیت پوار نے پریس کانفرنس میں کیا۔