٭ کانگریس لیڈر وجئے نام دیو راؤ وڈیٹوار نے کہا کہ ان کی پارٹی کے ارکان اسمبلی مہاراشٹرا میں بی جے پی چیف منسٹر نہیں چاہتے ہیں۔ بی جے پی زیر قیادت مخلوط نے حکومت چلائی اور اس دوران 16,000 کسانوں نے خودکشی ہے ۔ شیوسینا کے ساتھ مخلوط قائم کرتے ہوئے کانگریس اور این سی ٹی کی جانب سے حکومت تشکیل دیئے جانے کے امکان پر تبصرہ کرتے ہوئے وجئے نے مزید کہا کہ کانگریس کو شیوسینا سے ایسی کوئی تجویز وصول نہیں ہوئی ہے۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج کا 24 اکتوبر کو اعلان ہونے کے بعد سے بی جے پی اور سینا کی اقتدار کیلئے رسہ کشی جاری ہے۔