کانگریس ، این سی پی اتحاد سے ناراض شیوسیناک کارکن مستعفیٰ

,

   

ممبئی ۔ 27 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں شیوسینا ، کانگریس اور این سی پی کی جانب سے تشکیل حکومت کیلئے دعوے کے بعدایک شیوسینک کارکن شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کانگریس این سی پی سے ہاتھ ملانے کے اودھو ٹھاکرے کی زیر قیادت پارٹی شیوسینا کے فیصلہ سے ممبئی کے ایک شیوسینک کارکن رمیش سولنکی کو مایوسی ہوئی اور اس نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کردیا۔ رمیش سولنکی نے ٹوئیٹر پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا ضمیر اور نظریہ مجھے کانگریس کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے اور میں نیم دلی کے ساتھ کام نہیں کرسکتا۔