کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ ان کی پارٹی آندھرا پردیش میں وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ اور 3 کیپٹل کنسیپٹ کی نجکاری اور ریاست میں گرام پنچایت نظام کو کمزور کرنے کی مخالفت کرتی ہے۔ آندھرا پردیش میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا جمعہ کو اختتام پذیر ہوئی۔ انہوں نے 18 اکتوبر کو بھارت جوڑو یاترا شروع کی اور اس سفر کے دوران 100 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا۔ انہوں نے جمعہ کو شام کے مرھلے کے لئے کیری بدور گاؤں میں اپنی یاترا دوبارہ شروع کیا۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاستوں کے کانگریس قائدین کی بڑی تعداد آندھرا پردیش کی یاترا میں شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا 23 اکتوبر کو ریاست تلنگانہ میں داخل ہوگی۔