روہنگیا ناقابل قبول ، لوک سبھا سے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کا خطاب
نئی دہلی ۔10ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا میں پیر کے دن CAB پر مباحث کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہاکہ کانگریس اتنی سیکولر ہے کہ یہ شیوسینا سے مہاراشٹرا میں اورمسلم لیگ سے کیرالا میں اتحاد کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ روہنگیا براہ بنگلہ دیش آتے ہیں ۔ روہنگیا کو کبھی بھی قبول نہیں کیا جائے گا ۔ میں ابھی سے اسپشٹ ( واضح ) کردیتا ہوں۔ دریں اثناء امریکی سرکاری کمیشن نے کہاکCAB غلط سمت میں ایک خطرناک موڑ ہے ۔ اس نے کہاکہ اس اقدام سے لاکھوں مسلمانوں کو شہریت سے محروم کردینے کا خطرہ ہے ۔ کمیشن کے اس بیان کے تسلسل میں محکمہ خارجہ امریکہ نے کہا کہ ’’ یوایس سی آئی آر ایف کو CAB کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے ۔ محکمہ خارجہ نے اس کے سابق ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حیرت انگیز بات ہے ۔اگر راجیہ سبھا میں یہ بل منظور ہوجاتا ہے جو لوک سبھا میں پہلے ہی منظور ہوچکا ہے تو امیت شاہ کے خلاف حکومت امریکہ کو تحدیدات عائد کرنی چاہیئے ۔