حیدرآباد 18 فروری (این ایس ایس) تلنگانہ کے مختلف شہروں، اضلاع اور ٹاؤنس میں مسئل کا پتہ چلاتے ہوئے ان کی یکسوئی کے لئے چیف منسٹر کی طرف سے منگل کو پرگتی بھون میں طلب کردہ پٹنا پرگتی پروگرام کا کانگریس کے ارکان اسمبلی نے بائیکاٹ کیا۔ چیف منسٹر نے اس اجلاس میں ریاست کے تمام ڈسٹرکٹ کلکٹرس، میئرس اور ضلع پریشد کے صدورنشین کو مدعو کیا تھا۔ کانگریس قائدین نے الزام عائد کیاکہ حالیہ منعقدہ بلدی انتخابات میں رقومات اور شراب کی تقسیم کے علاوہ اقتدار کے بیجا استعمال جیسی متعدد بے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔ جس کے نتیجہ میں اُنھوں نے بطور احتجاج اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔