کانگریس ارکان اسمبلی کا دورہ پالمور رنگاریڈی پراجکٹ

   

جڑچرلہ۔/2 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن سی ڈبلیو سی (CWC) رکن ومشی چند ریڈی کی زیر قیادت کانگریس پارٹی ارکان اسمبلی کا ایک وفد جس میں دیور کدرہ رکن اسمبلی مدھو سدن ریڈی، مکتھل رکن اسمبلی سری ہری اور جڑچرلہ رکن اسمبلی انیرودھ ریڈی ، نارائن پیٹ رکن اسمبلی پرنیکا ریڈی، شاد نگر رکن اسمبلی شنکر کے علاوہ کانگریس کی اہم شخصیات اور پارٹی قائدین نے پالمور رنگاریڈی پراجکٹ کے علاقے کروینہ، اودنڈا پور کا دورہ کیا۔ بعد ازاں سی ڈبلیو سی رکن ومشی چند ریڈی نے اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کے دور اقتدار میں پالمور رنگاریڈی پراجکٹ کو مکمل کرنے و متحدہ ضلع محبوب نگر کو سرسبز و شاداب کرنے کا جھوٹا پروپگنڈہ کیا تھا لیکن یہاں پر پراجکٹ پوری طرح مکمل نہیں ہوا ہے۔ پراجکٹ زیر تعمیر ہے۔ بی آر ایس حکومت اپنے دس سالہ دور اقتدار میں عوام کو گمراہ کرتے ہوئے اقتدار چلایا ہے ۔ متحدہ ضلع محبوب نگر کو پوری طرح پسماندہ کرنے کی بی آر ایس حکومت ذمہ دار ہے۔