حیدرآباد ۔ 18 ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس کے ارکان اسمبلی میں اتنا صبر نہیں ہے کہ ایوان میں بیٹھیں اور بجٹ پر مباحث پر وزیر کا جواب سنیں ۔ وزیر فینانس ہریش راو نے اسمبلی میں یہ ریمارک اس وقت کیا جب وہ بجٹ پر مباحث کا چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی طرف سے جواب دے رہے تھے ۔ ہریش راو نے کہا کہ معاشی و مالیاتی انحطاط کے باوجود چیف منسٹر نے آسرا پنشن جیسی فلاحی اسکیمیں اور کسانوں کی قرض معافی اسکیم برقرار رکھی ہے۔