حیدرآباد 16 مارچ (سیاست نیوز ) تلنگانہ بی جے پی کے صدر ڈاکٹر لکشمن نے کانگریس کے ارکان اسمبلی کو ٹی آر ایس میں شامل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں جانوروں کو خریدنے کی طرح تلنگانہ میں ارکان اسمبلی کو خریدا جارہا ہے جو جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ بی جے پی امیدواروں کی کسی بھی وقت فہرست جاری ہوسکتی ہے ۔