کمیونسٹ جماعتوں سے مذاکرات جاری ، کسی بھی وقت فہرست کی اجرائی کا امکان
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : کانگریس امیدواروں کی دوسری فہرست کو قطعیت دینے اور کمیونسٹ جماعتوں سے اتحاد کا جائزہ لینے دہلی میں آج کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال کی قیام گاہ پر اسکریننگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ 22 حلقوں میں امیدواروں کو قطعیت دینے پر اتفاق رائے نہیں ہوا اس کے علاوہ کمیونسٹ جماعتوں سے اتحاد اور نشستوں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ جن حلقوں پر دو امیدوار دعویدار ہیں وہاں قائدین میں اتفاق اور اختلاف کے سبب ایک اور اجلاس کا فیصلہ کیا گیا ۔ تلنگانہ کانگریس انچارج مانک راؤ ٹھاکرے نے کہا کہ امیدواروں کو قطعیت دینے اجلاس ہوا ۔ مزید کئی حلقوں پر اتفاق باقی ہے۔ دوسری فہرست میں ماباقی تمام امیدواروں کا اعلان کردینے کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے ۔ مذاکرات جاری ہیں ۔ اسکریننگ کمیٹی میں امیدواروں کو قطعیت کے بعد فہرست سنٹرل الیکشن کمیٹی کو روانہ کی جائیگی ۔ اس کے بعد جلد سنٹرل الیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا ۔ مانک راؤ ٹھاکرے نے بتایا کہ کمیونسٹ جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں۔ بی جے پی کے پاس مقابلہ کیلئے امیدوار دستیاب نہیں ہیں ۔ کانگریس ٹکٹوں کی تقسیم میں سماج کے تمام طبقات کے ساتھ انصاف کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔ ن