کانگریس افواج کا حوصلہ گھٹا رہی ہے : بی جے پی

   

نئی دہلی 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کانگریس پر الزام عائد کیاکہ وہ پاکستان میں جیش محمد ٹریننگ کیمپ پر انڈین ایرفورس کے فضائی حملے کا ثبوت مانگتے ہوئے فورسیس کا حوصلہ اور اُن کا وقار گھٹارہی ہے۔ مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر روی شنکر پرساد نے الزام عائد کیاکہ سینئر کانگریس قائدین پاکستان کی زبان میں بول رہے ہیں۔ اِس کے جواب میں کانگریس نے بی جے پی قیادت پر 26 فروری کے بالاکوٹ پر فضائی حملے کے بارے میں جھوٹا پروپگنڈہ پھیلانے پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

ڈی ایم کے ۔ سی پی ایم اتحاد
چینائی 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے نے آج سی پی آئی (ایم) کے ساتھ نشستوں کی تقسیم کی معاملت طے کرلی اور آنے والے لوک سبھا چناؤ کے لئے لیفٹ پارٹی کو دو نشستیں الاٹ کئے ہیں۔ یہ حادثہ صدر ڈی ایم کے ایم کے اسٹالن اور سی پی ایم اسٹیٹ سکریٹری کے بال کرشنن کے درمیان بات چیت کے بعد طے ہوا۔