مہنگائی سے عوام پریشان ، جنگاؤں میں ممبرسازی پروگرام سے قائدین کا خطاب
جنگاؤں ۔ جنگاؤں ضلع رگھوناتھ پلی منڈل کانگریس میناریٹی سیل صدر محمد ابراہیم کی صدارت میں اجلاس نعقد ہوا ۔ مہمان خصوصی ٹی پی سی سی سکریٹری محمد صابر علی نے شرکت کی اور کہا کہ کانگریس آئی پارٹی کا ممبرشپ پروگرام چل رہا ہے ۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کانگریس پارٹی کا ممبر بنایا جائے ۔ 2023 میں کانگریس پارٹی کو اقتدار میں لانے کی ہر ایک آدمی کو کوشش کرلے ریاستی حکومت نے تلنگانہ کے عوام کو دھوکہ دیا ہے ۔ آج عوام بے تحاشہ قیمتوں کے اضافہ سے پریشان ہے ۔ کانگریس پارٹی سیکولر پارٹی ہے ۔ اس کا ساتھ دیں ۔ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ صدر ضلع کانگریس اقلیتی سیل جنگاؤں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دینے کا وعدہ کیا ۔ مگر آج تک اس پر کوئی عمل آوری نہیں ہوئی ہے ۔ مسلمانوں کو خوش کرنے کیلئے ریاستی چیف منسٹر مسٹر کے سی آر صرف تقریر کر رہے ہیں ۔ مگر مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ کام نہیں کر رہے ہیں ۔ مسلمان شروع سے کانگریس کے ساتھ تھے ۔ مگر چند وجوہات کی بناء دوسری پارٹیوں کا ساتھ دئے ، آج ان پارٹیوں سے پریشان ہیں ۔ پھر سے مسلمان متحد ہوکر کانگریس کا ساتھ دیں اور اقتدار پر لانے کی کوشش کریں ۔ کانگریس دور حکومت میں مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات دئے گئے آج کئی طلباء و طالبات اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور مسلمانوں کو روزگار بھی مل رہا ہے ۔ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت مل کر ہی صرف عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ کانگریس پارٹی کا آپ لوگ ساتھ دیں۔ اس اجلاس میں مہیندر ریڈی ، روی گوڑ ، محمد رئیس احمد ، لطیف اور دوسروں نے شرکت کی ۔