نئی دہلی، 17 دسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر اور مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے منگل کے روز کانگریس پر اقلیتوں میں خوف پیدا کرکے سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔مسٹر گڈکری نے نیوز چینل آج تک کے ایک پروگرام میں منگل کے روز مرکزی حکومت کے کام کاج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کسی مسلمان یا اقلیتوں میں خوف پیدا نہیں کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کانگریس پر اقلیتوں میں خوف پیدا کرنے کی سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سوال کیا کہ دنیا میں کوئی بھی ایسا ملک ہے جو غیر قانونی طور پر آئے لوگوں کو شہریت دیتا کرتا ہو۔ پناہ گزینوں کے سوال پر مسٹر گڈکری نے کہا ہمسایہ ملک میں پناہ گزینوں کی تعداد 20 فیصد سے کم ہو کر صرف تین فیصد رہ گئی اور بحث اس پر ہونی چاہئے ۔بنگلہ دیش میں ہندو کہاں ہے ۔ بنگلہ دیش کو ہندوستان کا دوست ملک قرار دیتے ہوئے سابق بی جے پی صدر نے کہا کہ وہاں غربت کی وجہ سے لوگ پناہ گزین بنے ہیں ۔ ملک کی معیشت میں سست روی کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر گڈکری نے کہا کہ حکومت بحران کو دور کرنے کے لئے تیزی سے کام کر رہی ہے اور قدم اٹھائے جا رہے ہیں جس کے اچھے نتائج جلد ہی سامنے آئیں گے ۔
