کانگریس امیدواروں کے انتخاب میں ناانصافی کا الزام

   

کورٹلہ ۔ 31 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد قطب الدین صدر کانگریس مٹ پلی نے صحافت کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ کانگریس آئی پارٹی حالیہ امیدواروں کے انتخاب اور حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں عوام کے لئے کام کرنے والے افراد کے بجائے ذاتی مفاد کے لئے کام کرنے والے فرد کو ٹکٹ مختص کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس آئی پارٹی ہائی کمان کی جانب سے جس فرد کو ٹکٹ دیا گیا۔ امیدوار کے انتخاب میں ہوئی ناانصافی کے خلاف صدر کانگریس آئی کو مٹ پلی ٹاؤن کے ساتھ کانگریس آئی پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے مستعفی ہونے کا محمد قطب الدین صدر کانگریس آئی پارٹی مٹ پلی ٹاؤن نے اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب عوام کے درمیان رہتے ہوئے کام کرنے والے قائدین کے ساتھ کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنا استعفی کی کاپی کورئیر کے ذریعہ صدر پردیش کانگریس آئی پارٹی ریونت ریڈی کو روانہ کردیا۔