حیدرآباد22نومبر(یواین آئی) تلنگانہ کے بیلم پلی کے کانگریسی امیدوار وایچ سی اے کے سابق صدرجی ونود کے بشمول کرکٹرس شیولال،ارشد ایوب کے مکانات کی تلاشی لی۔ اُپل اسٹیڈیم کی تعمیر میں مبینہ رشوت خوری کے الزام پر اے سی بی کی جانب سے چارج شیٹ داخل کی گئی ہے ۔اے سی بی کی چارج شیٹ کی بنیاد پر ای ڈی نے یہ تلاشی لی ۔
ای ڈی نے قبل ازیں چینور کے کانگریسی امیدوار وویک کے مکان کے ساتھ ساتھ دفاتر کی تلاشی بھی لی گئی تھی۔دوسری طرف کانگریس نے الزام لگایا کہ انتخابات کے موقع پر مرکزی ایجنسیوں کی جانب سے حکمران جماعت بی آرایس اور بی جے پی کے امیدواروں کے مکانات کی تلاشی نہیں لی جارہی ہے ۔