بھوپال : مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کی جانب سے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری ہونے کے بعد ریاستی صدر کمل ناتھ نے کہا کہ پارٹی کے امیدوار ریاست کا مستقبل سنوارنے کے لیے انتخابی میدان میں اترے ہیں۔ کمل ناتھ نے ایکس پر پوسٹ کیا، کانگریس نے انتخابات کے لیے 88 امیدواروں کی اپنی دوسری فہرست جاری کردی ہے ۔ پارٹی کے امیدوار نہ صرف ایم ایل اے بننے کے لیے کھڑے ہیں، بلکہ مدھیہ پردیش کا مستقبل سنوارنے کے لیے انتخابی میدان میں اترے ہیں۔انہوں نے امیدواروں پر زور دیا کہ وہ دل و جان سے اپنے ذمہ داریاں اداکریں اور ریاست سے 18 سال کی ‘غلط حکمرانی’ کو ختم کرنے کے لیے کمر کس لیں۔ ریاست میں بھاری اکثریت کے ساتھ کانگریس پارٹی کی حکومت بنائیں۔