کانگریس امیدوار کو ووٹ دینے وکلاء سے اپیل

   

نرمل میں ڈی سی سی صدر کے سری ہری کو تہنیت کی پیشکشی
نرمل ۔ 25 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گریجویٹ ایم ایل سی کی رائے دہی کے لئے صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ آج صدر ضلع کانگریس کیسری ہری راؤ ڈاکٹر ایس وینو گوپال چاری سابق مرکزی وزیر و اقلیتی قائدین نے بارکونسل اراکین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے گریجویٹ ایم ایل سی امیدوار نریندر ریڈی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس موقع پر اسکولس پہنچ کر بھی اساتذہ کو کانگریس امیدوار کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کی ترغیب دی۔ محلہ عیدگاہ کے اسکول میں کے سری ہری راؤ کو محمد احتشام علی نے شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ اس کے ہمراہ محمد ذیشان علی کانگریس قائد، سید کلیم ضیا، مظہر خان موجود تھے۔ ان قائدین نے بار اسوسی ایشن کے صدر اے ملا ریڈی اور وکلا سے بھی نریندر ریڈی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ ان کے ہمراہ کے شیکھر، پرشانت، منوج یادو اور دیگر قائدین موجود تھے۔ کے سری ہری راؤ نے وکلا برادری اساتذہ اور اسکولس میں کانگریس کی پالیسیوں سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ 27 فروری کو رائے دہی میں حصہ لیتے ہوئے نریندر ریڈی کو کامیاب بنائیں۔