کانگریس امیدوار کے پاس نہ گاڑی نہ مکان

   

Ferty9 Clinic

بیتول، 17اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے بیتول پارلیمانی حلقہ سے کانگریس کے لوک سبھا امیدوار رامو ٹیکام کے پا س نہ تو مکان ہے اور نہ ہی زرعی زمین یا کسی اور طرح کی جائیداد ہے ۔ مسٹر ٹیکام کی جانب سے نامزدگی کے کاغذات میں پیش کئے گئے حلف خط کے مطابق ان کے پاس کوئی گاڑی بھی نہیں ہے ، ان کے پاس نہ نقدی اور جمع رقوم کے طور پر ایک لاکھ تیرہ ہزار 554 روپے ہیں۔ان کے پاس سونے ، چاندی کے کوئی زیور بھی نہیں ہے ۔