کانگریس امیدوار یوسف شریف کرناٹک کے امیر ترین لیڈر

   

Ferty9 Clinic

بنگلورو : ایم ایل سی الیکشن کیلئے بنگلورو اربن سے کانگریس امیدوار یوسف شریف عرف اسکراپ بابو نے الیکشن کمیشن کو پیش کردہ اپنے حلفنامہ میں 1743 کروڑ روپئے کے اثاثہ جات کا اعلان کیا ہے جس کے ساتھ وہ ریاست کے امیر ترین سیاستدان بن گئے ہیں۔ قبل ازیں بی جے پی حکومت کے وزیرچھوٹی صنعتیں ناگراج 1200 کروڑ کے اثاثوں کے ساتھ امیر ترین لیڈر تھے۔