حیدرآباد۔/28 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں کانگریس کے انچارج مانک راؤ ٹھاکرے چھ روزہ دورے پر آج حیدرآباد پہنچے۔ مانک راؤ ٹھاکرے یکم مارچ کو گاندھی بھون میں سینئر قائدین سے انفرادی ملاقاتیں کریں گے اور کوداڑ میں نلگنڈہ پارلیمانی حلقہ کے اہم قائدین سے ملاقات کریں گے۔ مانک راؤ ٹھاکرے رات میں ملگ روانہ ہوں گے۔2 مارچ کو ضلع کانگریس کے آنجہانی صدر این کمار سوامی کے افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پرسہ دیں گے۔ ٹھاکرے دوپہر میں ورنگل میں یوتھ کانگریس قائد ٹی پون کی قیامگاہ پہنچ کر پسماندگان کو پرسہ دیں گے۔ شام میں حیدرآباد میں سابق اسپیکر ڈی سری پد راؤ کی 86 ویں یوم پیدائش تقاریب میں شرکت کریں گے۔ 3 مارچ کو اے آئی سی سی سکریٹریز اور اہم قائدین کے ساتھ اجلاس ہوگا۔ دھرانی پورٹل کے مسئلہ پر کانگریس کی جانب سے قائم کردہ کوآرڈینیٹر اور دیگر ارکان کے ساتھ اجلاس ہوگا۔ 4 مارچ کو حیدرآباد کے ضلع کانگریس صدر اور جنرل سکریٹری انچارج سے ملاقات کریں گے۔ حیدرآباد کے منڈل صدور کے ساتھ علحدہ اجلاس ہوگا اور 5 مارچ کو مانک راؤ ٹھاکرے ناگپور روانہ ہوں گے۔ر