نئی دہلی: آر جے ڈی رہنما اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے منگل کی رات کہا کہ کانگریس اور آر جے ڈی کا اتحاد کافی پرانا ہے۔ ہمارے درمیان دراڑ کی کبھی کوئی بات نہیں ہوئی ہے ۔ ہم دونوں بی جے پی کے نظریے کے ساتھ مشترکہ لڑائی میں ہیں اور بہار آنے والے انتخابات میں چونکا دینے والے نتیجے آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹنہ سے بڑا اعلان ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس اور آر جے ڈی دونوں مل کر اس الیکشن میں بڑی جیت حاصل کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے درمیان اتفاق رائے قائم ہوگیا ہے۔ کانگریس، آر جے ڈی اور بائیں بازو مل کر الیکشن لڑیں گے۔ پٹنہ میں ہمارے درمیان سیٹوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ دراصل بہار میں مہا گٹھ بندھن کی سیٹوں کی تقسیم ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ راشٹریہ جنتا دل اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کو لے کر تنازعہ بڑھ گیا ہے اور دونوں میں اتفاق رائے نہیں ہو پا رہا ہے اور وقت ختم ہوتا جا رہا ہے۔