پرلی (مہاراشٹر)، 17 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے زیادہ تر لیڈر آج آپس میں ایک دوسرے سے نبرد آزما اور مفاد پرستی میں مصروف ہیں۔مسٹر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مہا گٹھ بندھن میں جو نوجوان لیڈر تھے وہ بھی ساتھ چھوڑ رہے ہیں اور سینئر لیڈر مایوس ہیں۔ آج اگر ہمارے مھاگٹھبدھن کے حق میں ماحول ہے تو اس کے پیچھے گزشتہ پانچ برسوں کی سخت محنت ہے ۔ وہیں دوسری طرف کانگریس اور این سی پی کے رہنماؤں کااپنی مفاد پرستی میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ‘‘اپوزیشن پارٹی کے لیڈروں کو یہ فکر ستا رہی ہے کہ بی جے پی کارکن اتنی محنت کیوں کر رہے ہیں۔ میں آج بیڑ سے انہیں بتا دوں کہ، بی جے پی کے پاس تندہی سے کام کرنے والے کارکن ہیں، جس کی بدولت وہ دلوں کو جیتتے ہیں اور پارٹیوں کو فتحیاب بناتے ہیں’’۔