ممبئی: شیو سینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ وہ مہاراشٹر کو بچانے کیلئے اپوزیشن اتحاد کے شراکت دار کانگریس اور این سی پی (شرد پوار) کے اعلان کردہ وزیر اعلیٰ کے کسی بھی چہرے کی حمایت کریں گے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ مہاراشٹر حکومت ممکنہ طور پر اگلے ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل اشتہارات کے ذریعہ فرضی بات چیت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔