کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو رُخ:مایاوتی

   

لکھنؤ 14فروری(سیاست ڈاٹ کام ) عام اتنخابات سے قبل اقلیتوں کو اپنی جانب مائل کرنے میں مشغول بہوجن سماج پارٹی سربراہ مایاوتی نے کانگریس اور بی جے پی کو ایک ہی سکے کے دو رُخ قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کو دونوں پارٹیوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے ۔مایاوتی نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا‘‘ مدھیہ پردیش میں کانگریس حکومت نے سابقہ بی جے پی حکومت کی طرح گئو کشی کے شک میں مسلمانوں پر راسوکا کے تحت کاروائی کر رہی ہے تو اب اترپردیش کی یوگی حکومت نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 14 طلبا پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے اک دم صاف ہے کہ کانگریس اور بی جے پی کا رویہ اقلیتوں خاص کر مسلمانوں کے تئیں کیسا ہے ۔ دونوں ہی پارٹیوں نے دہشت پھیلانے کا کام کیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔