کانگریس اور بی جے پی قومی منصوبہ کی تکمیل میں ناکام

   

شادنگر میں بی آر ایس کارکنوں کے اجلاس سے سابق وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب
شادنگر۔ 20 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی ار ایس پارٹی کارکنوں کو محنت کرنی چاہیے۔ مستقبل ہمارا ہے، یہ ایک سچی حقیقت ہے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر، سدی پیٹ ایم ایل اے ہریش راؤ نے شادنگر حلقہ کے شاد نگر ٹاؤن میں واقع کنڈلا رام ریڈی گارڈن میں منعقدہ بی آر ایس پارٹی کارکنان کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ایل اے ہریش راؤ مقامی سابق ایم ایل اے وائی انجیا یادو سابق وزیر وی سرینواس گوڑ نے منگل کو ضلع رنگاریڈی کے شادنگر بائی پاس کنٹلا رام ریڈی گارڈن میں منعقدہ ٹی آر ایس کارکنوں کے اجلاس میں تمام حلقہ سے بی آر ایس کے تمام منتخبہ عوامی نمائندے اور پارٹی قائدین نے شرکت کی۔ اس اجلاس کے موقع پر سری پورم یادیا کی قربانی کو یاد کیا گیا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ہم شادنگر سے سات ہزار ووٹوں سے ہار گئے اور لوگوں نے کانگریس کے جھوٹے وعدوں پر یقین کرتے ہوئے ووٹ دیا۔ ہماری اس ہار میں بھی کامیابی ہے۔ اگر کارکنوں کو کوئی پریشانی ہے تو وہ ایک فون کال کریں ایک گھنٹے کے اندر پہنچ جائیں گے ، چاہے کتنے ہی اتار چڑھاؤ کیوں نہ ہوں، ہم نے دہلی کو ہلا کر تلنگانہ لایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک سپیڈ بریکر ہے جسے لوگ دیکھ رہے ہیں۔ ہم دوبارہ رفتار حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ خواتین ہیں جنہوں نے 18 سال کی عمر مکمل کر لی ہے۔ انہیں 2500 ماہانہ نہیں دیا جا رہا ہے۔ بجٹ میں فنڈز شامل نہیں ہیں۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو دھوکہ اور جھوٹے وعدے میں مبتلا کر رکھی ہے۔ ہماچل پردیش اور کرناٹک میں انہوں نے وعدوں کے نام پر دھوکہ دیا۔ بی جے پی اور کانگریس دونوں نے پالامورو کو دھوکہ دیا۔ دونوں جماعتیں قومی منصوبہ کی تکمیل میں ناکام ہو گئے ہیں۔ بی آر ایس آنے کے بعد ضلع کو میڈیکل کالجس کی منظوری دی گئی۔ موجودہ حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے 21 آٹو ڈرائیوروں کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ دہلی میں کانگریس پارٹی کے جیتنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ہمارے مسائل کے بارے میں صرف بی آر ایس ایم پی ہی لڑیں گے۔ محبوب نگر ایم پی سیٹ پر بی آر ایس کو جیتانے کا پارٹی کارکنان کو مشورہ دیا۔ اس موقع پر سینئر لیڈر راجہ ورپرساد، راجیہ لکشمی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔