کانگریس اور بی جے پی پر کے ٹی آر کی تنقید

   

حیدرآباد 27جنوری ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راو نے آج اپوزیشن جماعتوں کانگریس اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ اوچھی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس اور بی جے پی کچھ بلدیات پر قبضہ کرنے کیلئے ایک دوسرے سے درپردہ اتحاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان جماعتوں نے مکتھل ‘ منی کونڈہ اور ترکایمجال میں بلدیات پر قبضہ کرنے آپس میں اتحاد کیا ہے ۔ کے ٹی آر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس کو نیروڈو چرلہ اور میڑچل بلدیات میں مکمل کامیابی حاصل ہوی ہے اور یہاں عوام سے جو وعدے کئے گئے تھے انہیں بہرصورت پورا کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کو 120 کے منجملہ 112 بلدیات پر قبضہ حاصل ہوا ہے ۔