حیدرآباد ۔ 21 اگست (سیاست نیوز) قانون ساز کونسل کے سابق صدر نشین جی سکھیندر ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں اقتدار پر آنے کا کانگریس اور بی جے پی کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کانگریس اور بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ عوام کی دوست ٹی آر ایس حکومت پر بے بنیاد الزامات لگارہی ہیں۔ سکھیندر ریڈی نے کہا کہ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اور صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی جھوٹ بول رہے ہیں اور سیاسی فائدہ حاصل کرنے ٹی آر ایس حکومت پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔