کانگریس اور بی جے پی ہندوتوا پر عمل پیرا: محبوبہ مفتی

   

سرینگر ۔6 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے آج کہا کہ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان فرق کرنا انتہائی دشوار ہے کیونکہ یہ دونوں ہی جماعتیں ہندوتوا کی سیاست پر عمل پیرا ہیں۔ محبوبہ مفتی مدھیہ پریش میں گائے ذبح کرنے کے مقدمہ کے ملزم کے خلاف قومی سلامتی قانون کا استعمال کرنے کانگریس کی ریاستی حکومت کے فیصلے اور اُترپردیش کے مظفرنگر میں 2013 ء کے فساد میں ماخوذ 100 ملزمین کے خلاف درج 38 فوجداری مقدمات واپس لینے حکومت اُترپردیش کی سفارش پر تبصرہ کررہی تھیں۔ محبوبہ مفتی نے کہاکہ ’’یوپی کے ایم پی سیاسی خطوط مدھم ہورہے ہیں ۔ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان فرق کرنا دشوار ہوگیا ہے ۔ جدید ہندوستان میں ہندوتوا ہی اصل سیاست چلارہی ہے ‘‘۔