ساگر: مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے بینا سے کانگریس ایم ایل اے محترمہ نرملا سپرے نے آج وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی موجودگی میں راحت گڑھ میں منعقدہ انتخابی ریلی کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکنیت حاصل کی۔ ساگر پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی امیدوار کی حمایت میں منعقدہ انتخابی میٹنگ سے خطاب کرنے پہنچے ڈاکٹر یادو نے محترمہ سپرے کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر ضلع کے بی جے پی رہنما اور ایم ایل اے بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر یادو نے انتخابی میٹنگ سے بھی خطاب کیا۔2023 کے اسمبلی انتخابات میںسپرے نے بینا اسمبلی سیٹ سے کانگریس امیدوار کے طور پر کامیابی حاصل کی تھی۔