٭ احمدآباد میں کانگریس ایم ایل اے سیلیش پرمار کی کار نے ایک موٹر سیکل سوار کومبینہ طور پر ٹکر ماردی ۔ جس سے اُس کی موقع پر موت واقع ہوگئی ۔ پولیس ذرائع نے آج یہ بات بتائی ۔ پولیس نے کہا کہ مذکورہ رکن اسمبلی نے انہیں بتایا کہ حادثہ کے وقت ان کی کار ڈرائیور چلا رہا تھا ۔ وہ بذات خود اس میں سوار نہیں تھے ۔ پولیس نے کہا کہ اگر اس بات کی تصدیق ہوجاتی ہے ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے گا ۔
