کانگریس ایم ایل سی امیدوار چنا ریڈی کی درگاہ حضرات یوسفینؒ پر حاضری

   

حیدرآباد۔کونسل کی گریجویٹ نشست حیدرآباد،رنگاریڈی و محبوبنگر کے کانگریس امیدوار ڈاکٹر جی چنا ریڈی نے آج انتخابی مہم کے دوران مختلف مذہبی مقامات کا دورہ کرکے مذہبی رہنماؤں سے دعائیں حاصل کی۔ اتم کمار ریڈی اور دیگر نے آج صبح مہانکالی مندر لال دروازہ میں پوجا کے بعد مہم کا آغاز کیا۔ چارمینار، چندرائن گٹہ، بہادر پورہ و یاقوت پورہ کے پارٹی کارکنوں کے اجلاس کے بعد چنا ریڈی نے الاوہ بی بی پہنچ کر شیعہ نمائندہ شخصیتوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بارگاہ یوسفینؒ نامپلی میں حاضری دی اور کامیابی کی دعا کی۔ درگاہ یوسفینؒ میں ڈاکٹر چنا ریڈی کی دستار بندی کی گئی۔اس موقع پر محمد فیروز خاں ، شیخ عبداللہ سہیل، راشد خاں ‘ ایم اے جلیل اور دیگر موجود تھے۔ ڈاکٹر چناریڈی نے امید ظاہر کی کہ حضرات یوسفینؒ کی دعاؤں کے طفیل میں انہیں کامیابی حاصل ہوگی۔